لندن (لارڈ میڈیا): دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی، جب انگلینڈ نے تاریخی اوول گراؤنڈ میں آخری گروپ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 163 رنز بنائے، جس میں کپتان میلی کیر نے 42، سوفی ڈیوائن نے 30 اور ایزا بیلا گیز نے 28 رنز شامل کیے۔ ڈینی گبسن نے انگلینڈ کی جانب سے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ نے 18ویں اوور میں ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈینی ویٹ نے 53 گیندوں پر 89 رنز بنائے جن میں 15 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جبکہ سوفیہ ڈنکلے نے 49 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 128 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔
انگلینڈ کی اس جیت نے نیوزی لینڈ کو ایونٹ سے آؤٹ کردیا، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آخری میچ میں آئرلینڈ سے شکست کے باوجود سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرگئی۔
یاد رہے کہ ایونٹ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر ہو رہے ہیں۔


