ہومکوسٹ گارڈانویسٹمنٹورلڈ بینک کی پنجاب کے ہاؤسنگ پروگرام کے لیے 100 ملین ڈالر...

ورلڈ بینک کی پنجاب کے ہاؤسنگ پروگرام کے لیے 100 ملین ڈالر کی منظوری

لاہور (لارڈ میڈیا): ورلڈ بینک نے پنجاب حکومت کے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے 100 ملین ڈالر کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ڈی جی پھاٹا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ورلڈ بینک کے پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ہاؤسنگ پروگرام کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری بھی دی گئی۔

بلال یاسین نے کہا کہ ورلڈ بینک کے فنڈز سے گھروں کی تعمیر اور مقررہ اہداف کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کم آمدنی والے اور مستحق خاندانوں کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

وزیر ہاؤسنگ نے اعلان کیا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مستحق خاندانوں کو بلاسود قرضے دیے جائیں گے، جن کی رقم 15 لاکھ روپے فی خاندان ہوگی تاکہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر کر سکیں۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو گھر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں