ہوموزارت مذہبی امورامن عامہپنجاب میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی...

پنجاب میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی طلب

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کے تحت فوج اور رینجرز کے دستے طلب کر لیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرنے کے لئے مراسلہ لکھا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے خدمات سر انجام دیں گے۔

پنجاب کے 39 اضلاع میں سکیورٹی کے لئے پاک فوج اور رینجرز کی 137 کمپنیاں طلب کی گئی ہیں۔ اس مقصد کے لئے پاک فوج کی 61 اور رینجرز کی 76 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔

یہ دستے یکم سے 11 محرم کے دوران مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق خدمات سرانجام دیں گے، تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں