ہومتازہ ترینجی ایس پی پلس سہولت خطرے میں ہے، شاہ محمود قریشی...

جی ایس پی پلس سہولت خطرے میں ہے، شاہ محمود قریشی کا جیل سے بیان جاری

لاہور (لارڈ میڈیا): سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق اور گورننس اصلاحات میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سہولت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے جاری بیان میں کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، جہاں سال 2025 میں 8.7 ارب یورو کی برآمدات کی گئیں، جن میں سے 7 ارب یورو جی ایس پی پلس سہولت کے تحت ممکن ہوئیں۔

قریشی نے مزید کہا کہ یورپی یونین پاکستان سے انسانی حقوق اور گورننس کے شعبوں میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، موجودہ جی ایس پی پلس سہولت 2027 میں ختم ہو جائے گی اور اس کے بعد اس کے حصول کے لیے مزید سخت شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

سابق وزیر خارجہ نے جی ایس پی پلس کے حصول میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے ساتھ رابطے اور پاکستانی ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کے کردار کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی سے متعلق یورپی یونین کی تشویش کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عدلیہ کی آزادی، جبری گمشدگیوں کے الزامات اور کمزور طرزِ حکمرانی کے معاملات پر یورپی یونین کی تشویش کو اہم قرار دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ان معاملات پر توجہ دے تاکہ پاکستان جی ایس پی پلس سہولت سے محروم ہونے کے خطرے سے بچ سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں