ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارتی کرکٹ ٹیم میں 15 سالہ بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر ویبھو سوریا ونشی کو شامل کر لیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویبھو کے والدین کو سری لنکا اور برطانیہ کے دوروں پر ساتھ رکھنے کی درخواست کی ہے، اور اس کے لئے خصوصی استثنیٰ دیا گیا ہے۔ بورڈ ان کے والدین کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔ ویبھو سوریا ونشی، جو کہ پہلی بار سینئر ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں، کو آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لئے والدین کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی آفیشلز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انہیں قومی ٹیم سے ہم آہنگ ہونے میں مدد دے گا۔ ویبھو کی ناقابل یقین کارکردگی آئی پی ایل میں دیکھنے کو ملی، جس کے بعد انہیں سینئر اور بھارتی اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


