ہومUncategorizedپیٹرول پر 142.41 روپے کی لیوی عائد، عوام پریشان

پیٹرول پر 142.41 روپے کی لیوی عائد، عوام پریشان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام پر لیوی اور مختلف مارجنز کا بھاری بوجھ برقرار ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق، ایک لیٹر پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 235 روپے 37 پیسے بنتی ہے، جب کہ صارفین کے لیے پیٹرول کی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 142 روپے 41 پیسے کی لیوی اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو مکمل ریلیف منتقل نہیں ہو سکا۔

پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 116 روپے 08 پیسے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں، جب کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر عائد ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا ہے کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ ساتھ ہی، متحدہ عرب امارات میں جون 2026 کے لئے فیول کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں