ہومUncategorizedگلگت بلتستان میں انتخابی میدان، پولنگ جاری

گلگت بلتستان میں انتخابی میدان، پولنگ جاری

گلگت بلتستان (لارڈ میڈیا): گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹرز کا جوش و خروش دیدنی ہے، جو وقت شروع ہونے سے پہلے ہی پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں 1391 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 349 حساس اور 551 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

اسمبلی کی 24 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 403 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پیپلز پارٹی 23، ن لیگ 22، استحکامِ پاکستان پارٹی 15، پاکستان مسلم لیگ 11 اور جے یو آئی ف کے 9 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم 7، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے 6، 6 امیدوار شامل ہیں جبکہ 266 آزاد امیدوار بھی مختلف حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، مقامی پولیس، جی بی اسکاؤٹس اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی کے لیے موجود ہے۔

جی بی اے 1 گلگت میں پیپلز پارٹی کے امجد حسین، ن لیگ کے شفیق الدین، آئی پی پی کے سلطان رئیس اور آزاد امیدوار آصف عثمانی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

جی بی اے 2 گلگت میں ن لیگ کے حافظ حفیظ الرحمٰن، پی پی کے جمیل احمد، آئی پی پی کے فتح اللہ اور آزاد امیدوار عتیق پیرزادہ میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

جی بی اے 18 دیامر میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور آئی پی پی کے امیدوار گلبر خان کا مقابلہ ن لیگ کے کفایت الرحمٰن سے ہے۔

آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 39 ارب روپے سے زائد تجویز کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں