نوٹنگھم (لارڈ میڈیا): پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے آئرلینڈ سے نوٹنگھم، انگلینڈ روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم براستہ برمنگھم نوٹنگھم پہنچے گی اور اپنا پہلا وارم اپ میچ 6 جون کو سری لنکا کے خلاف ڈربی میں کھیلے گی۔
قومی ویمنز ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے تاکہ میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔ اسکواڈ کے ارکان نے اپنی کارکردگی کے ذریعے کامیابی کا عزم کیا ہے۔


