ہومUncategorizedماہرہ خان کا منفرد کرداروں کی ادائیگی کا عزم

ماہرہ خان کا منفرد کرداروں کی ادائیگی کا عزم

دبئی (لارڈ میڈیا): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ مختلف کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور روایتی ہیروئن کے کرداروں تک محدود نہیں رہنا چاہتیں۔ دبئی میں منعقدہ ادبی و ثقافتی تقریب میں ‘کہانی سے کردار’ کے عنوان سے ہونے والی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ نے اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہونے کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ انہیں مداحوں کی محبت عزیز ہے مگر وہ سمجھتی ہیں کہ شہرت اور مقبولیت عارضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ ہمیشہ کام اور محنت پر مرکوز رہتی ہے تاکہ وہ اپنے فن میں مزید نکھار لا سکیں۔

اداکارہ نے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں سے درخواست کی ہے کہ انہیں مختلف اور منفرد کرداروں کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی اداکاری کے نئے پہلو ناظرین کے سامنے پیش کرسکیں۔

ماہرہ خان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی مل رہی ہے جہاں مداح ان کی خود اعتمادی اور حقیقت پسندی کو سراہ رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں