گلگت بلتستان (لارڈ میڈیا): گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر شہباز خان نے اعلان کیا ہے کہ انتخابات 2 اگست کو منعقد ہوں گے۔ امیدوار 9 سے 15 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر شہباز خان کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ یہ عمل شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو دہائیوں بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جمہوری عمل کے استحکام اور مقامی نمائندگی کے فروغ میں اہم قدم ہے۔
انتخابی شیڈول کے اجرا کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں سرگرمیاں بڑھنے کا امکان ہے جبکہ امیدواروں نے انتخابی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔


