دبئی (لارڈ میڈیا): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بیٹرز، بولرز اور آل راؤنڈرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے۔ بیٹرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زردان تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے بابراعظم چھٹے اور سلمان علی آغا 14 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ شبمن گل پانچویں نمبر پر ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں، انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے اور جنوبی افریقا کے کیشو مہراج تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستانی اسپنر ابرار احمد چوتھے اور شاہین آفریدی 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ پہلے، زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔ سلمان علی آغا 11 ویں اور شاداب خان 75 ویں نمبر پر ہیں۔


