بیجنگ (لارڈ میڈیا): ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ نے بھارت کے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا مقام حاصل کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بائیٹ ڈانس کے حصص کی قیمت میں اضافے اور کمپنی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے باعث زینگ یامنگ کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
زینگ یامنگ کی دولت میں ایک دن میں 24.1 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس سے ان کی مجموعی دولت 92.8 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ وہ اب دنیا کے 21 ویں امیر ترین شخص بھی ہیں۔
دوسری جانب مکیش امبانی کی دولت میں 20.8 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی ہے، جس سے وہ 86.9 ارب ڈالرز کے ساتھ ایشیا میں تیسرے اور دنیا میں 25 ویں امیر ترین شخص ہیں۔
بھارت کے گوتم اڈانی 117 ارب ڈالرز کے ساتھ ایشیا کے امیر ترین شخص ہیں۔
بائیٹ ڈانس کا اے آئی اسسٹنٹ Doubao تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جس کے صارفین کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔ زینگ یامنگ اپنی نجی زندگی میں خاموش ہیں اور ان کی زندگی کے بارے میں کم معلومات موجود ہیں۔


