بنوں (لارڈ میڈیا): بنوں میں سرکلر روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک نجی تنظیم کی ایمبولینس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایمبولینس پر اچانک حملہ کیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور ابتدائی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


