بنگلور (لارڈ میڈیا): بھارتی اداکارہ کریشی تھاپنڈا کے گھر سے ایک تاجر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ویشاک نامی تاجر 24 جون کی رات کریشی کے راج راجیشوری نگر میں واقع گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تاجر ویشاک ڈپریشن کا شکار تھا اور اکثر کریشی کے فلیٹ میں آتا جاتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وقوعے کے وقت وہ اکیلا موجود تھا اور پولیس کو کوئی خودکشی نوٹ یا ویڈیو پیغام نہیں ملا۔
پولیس نے مزید تصدیق کی کہ ویشاک نے واقعے سے قبل اداکارہ کریشی تھاپنڈا کو فون کر کے اپنی زندگی ختم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ کریشی نے فوراً ویشاک کے اہل خانہ کو اطلاع دی، جو فوراً اپارٹمنٹ پہنچے۔ تاہم ان کے پہنچنے تک ویشاک نے خودکشی کرلی تھی۔


