کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا بحران ختم نہ ہوسکا، جس کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے پانی کی فراہمی معطل ہوئی، جبکہ پیر کو کے الیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔ شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ حب سے روزانہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔


