نیویارک (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے 48 ٹیموں کے اسکواڈز فائنل ہوچکے ہیں، جس میں مجموعی طور پر 1248 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ یہ ایونٹ 12 جون سے شروع ہوگا اور اسے تاریخ کا سب سے بڑا فٹبال ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ہے۔ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جس میں 48 ٹیمیں شریک ہیں۔
ٹورنامنٹ میں 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور کل 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ اس ایونٹ میں 357 کھلاڑی پہلے بھی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں جبکہ 891 کھلاڑی پہلی بار شرکت کریں گے۔
لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور گیلرمو اوچوا چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کو تیار ہیں جبکہ کیپ ورڈے، کوراساؤ، اردن اور ازبکستان کی ٹیمیں پہلی بار ورلڈ کپ میں شامل ہیں۔
ورلڈ کپ 2026 میں سب سے کم عمر کھلاڑی 17 سال کا ہے جبکہ سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی 43 سال کا ہے۔ ایونٹ میں 40 سے زائد عمر کے 7 کھلاڑی اور انڈر 20 کے 22 پلیئرز شامل ہیں۔
فیفا نے ورلڈ کپ کے لیے 16 شہروں کا انتخاب کیا ہے، جہاں ڈیلیس میں سب سے زیادہ 9 میچز منعقد ہوں گے۔


