وفاقی دارالحکومت میں ایران اور امریکہ مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے، اسلام آباد میں ریڈ زون سیل جبکہ جڑواں شہروں میں اہم راستے بند کردیئے گئے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مختلف شہروں میں چلنے والی بس سروس بند ہونے سے مسافروں نے ریلوے سٹیشنوں کا رخ کرلیا۔
غیر معمولی رش کے باعث کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل بھی تین گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں داخلہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے، دفاتر کو ورک فرام ہوم کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔


