وزیراعظم نے بنوں میں 2 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے نہایت مہارت کیساتھ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ سمیت 2دہشت گردوں کو ہلاک کیا جو امن و امان کیلئے خطرہ تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔


