ہومپاکستانپاک مصر مشق تھنڈر II کامیابی سے اختتام پذیر

پاک مصر مشق تھنڈر II کامیابی سے اختتام پذیر

پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی پر مبنی مشترکہ فوجی مشق تھنڈر II خیبر پختونخوا کے علاقے چراٹ میں کامیابی سے مکمل ہو گئی۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق 2 ہفتوں پر محیط مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت، طریقہ کار ،آپریشنل تکنیک کو مزید بہتر بنانا اور دونوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

ترجمان کے مطابق مشق میں پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مصری سپیشل فورسز کے دستوں نے بھرپور شرکت کی اور دورانِ تربیت اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

بیان کے مطابق اختتامی تقریب میں سپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، اس موقع پر مصری پیراٹروپرز کے کمانڈر میجر جنرل محمد سعد عبدالرازق اور مصر کے دفاعی اتاشی بھی موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق مشترکہ مشق دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ و مضبوط فوجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں