اقبالؒ نے مردِ مومن کی صفات بیان کرتے ہوئے فرمایا تھا:
"آئینِ جواں مرداں حق گوئی و بے باکی
اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی"
یہ شعر محض ایک ادبی تخیل نہیں بلکہ تاریخِ اسلام کے ان عظیم کرداروں کی عملی تصویر ہے جنہوں نے حق کی خاطر ہر قربانی قبول کی مگر باطل کے سامنے سرِ تسلیم خم نہ کیا۔