ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلارشد ندیم کا ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ارشد ندیم کا ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (لارڈ میڈیا) اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم نے لوزین ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بیرون ملک ٹریننگ کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے بعد بیرون ملک ٹریننگ کا ارادہ کیا ہے اور اب وہ مقابلے کی بجائے جنوبی افریقہ میں ٹریننگ کریں گے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم کا نام 21 اگست کو ہونے والی لوزین ڈائمنڈ لیگ کی انٹری لسٹ میں شامل تھا، مگر اب وہ اس میں شریک نہیں ہوں گے۔

اولمپئین ارشد ندیم جنوبی افریقہ کے شہر پوچفسٹروم میں دو ہفتے کی ٹریننگ کے بعد ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ اور ایشین گیمز میں حصہ لیں گے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ 6 سے 14 ستمبر تک بوڈاپسٹ میں منعقد ہوگی۔ ارشد ندیم ویزہ ملتے ہی جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوں گے اور اس وقت پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں