ہومUncategorizedملک میں 79 فیصد ای وی چارجنگ اسٹیشنز غیر رجسٹرڈ ہونے کا...

ملک میں 79 فیصد ای وی چارجنگ اسٹیشنز غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ملک میں 79 فیصد الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشنز غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (نیکا) کی دستاویز کے مطابق، ملک بھر میں صرف 21 فیصد ای وی چارجنگ اسٹیشنز نیکا کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ رجسٹرڈ ای وی چارجرز کی تعداد صرف 47 ہے، جبکہ غیر رجسٹرڈ چارجرز کی تعداد 175 ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ریجن 78 چارجرز کے ساتھ ای وی چارجنگ کی سہولت کے اعتبار سے سرفہرست ہے، جبکہ ملتان دوسرے اور فیصل آباد تیسرے نمبر پر ہیں۔ بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں ایک بھی ای وی چارجر موجود نہیں، جبکہ ملک بھر کی موٹرویز پر صرف 9 ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم ہیں۔

حکومت نے ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لئے چارجنگ انفرااسٹرکچر کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکلز کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے ملک میں چارجنگ انفرااسٹرکچر کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں