بارسلونا (لارڈ میڈیا): اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یمال اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ انیس گارسیا سانتوس کے تعلقات میں دراڑ کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوران ان کی نجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوا، لیکن انیس گارسیا کی جانب سے یمال کی بے وفائی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک فین پیج نے دعویٰ کیا کہ انیس نے انسٹاگرام لائیو ویڈیو میں یمال سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا اور ان پر دھوکا دینے کا الزام لگایا، لیکن یہ دعویٰ بے بنیاد نکلا۔ دستیاب معلومات کے مطابق انیس گارسیا نے نہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں اور نہ ہی کسی انٹرویو میں یمال کے خلاف ایسا کوئی بیان دیا ہے۔
جعلی پوسٹ کے باوجود، کئی مداحوں نے اسے حقیقت سمجھ کر یمال کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انیس گارسیا کے حق میں بیانات دیے۔ کچھ صارفین نے کہا کہ اعتماد ختم ہونے کی صورت میں تعلق ختم کرنا بہتر فیصلہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب یمال اور انیس گارسیا کی جانب سے ان افواہوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا اور دونوں نے اپنی نجی زندگی کو عوامی بحث سے دور رکھا ہوا ہے۔


