ہوماہم ترین200 سے زائد غیر ملکی گرفتار، این سی سی آئی اے کو...

200 سے زائد غیر ملکی گرفتار، این سی سی آئی اے کو ملزمان رکھنے میں مشکل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سیکڑوں غیر ملکی باشندوں کی گرفتاری نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ 200 سے زائد غیر ملکی شہریوں کو ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی عمارت سے گرفتار کیا گیا۔ این سی سی آئی اے کے پاس نہ تو اتنی بڑی تعداد میں ملزمان کو رکھنے کی جگہ ہے اور نہ ہی مطلوبہ عملہ دستیاب ہے۔

حکام نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی کہ مذکورہ نجی عمارت کو عارضی طور پر سب جیل قرار دیا جائے، جہاں گرفتار افراد کو رکھا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق غیر ملکی باشندے عمارت میں غیر قانونی کال سینٹرز چلا رہے تھے۔ گرفتار افراد میں چین، ویت نام، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے شہری شامل ہیں، جو وزٹ ویزے پر پاکستان آکر غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان غیر قانونی کال سینٹرز کا سراغ ایک شراب برآمدگی کیس کی تفتیش کے دوران ملا، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں