ہومUncategorizedگوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی

گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی

نیویارک (لارڈ میڈیا) گوگل کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی ایپ جیمنائی کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔ گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے ایکس (ٹوئٹر) پر اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیمنائی کمپنی کی تیزی سے ایک ارب سے زائد صارفین تک پہنچنے والی سروس بن گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جیمنائی چیٹ جی پی ٹی کے بعد دوسرا سب سے زیادہ مقبول اے آئی اسسٹنٹ بن گیا ہے۔ سندر پچائی نے عندیہ دیا کہ جیمنائی سے متعلق مزید اپ ڈیٹس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جن کا اعلان جلد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ارب افراد ہر ماہ جیمنائی ایپ کو استعمال کرتے ہیں اور یہ گوگل کی 14 ویں سروس ہے جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی نے یہ سنگ میل جون 2026 میں حاصل کیا تھا جبکہ جیمنائی نے بھی ڈھائی سال میں ایسا کر دکھایا۔ گوگل نے اس ایپ کو 2024 کے شروع میں متعارف کرایا تھا۔

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم نے جیمنائی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ یہ متعدد اسمارٹ فونز میں ڈیفالٹ اے آئی اسسٹنٹ کے طور پر شامل ہے۔ تاہم، جیمنائی کی متاثر کن پیشرفت کے باوجود گوگل کو اوپن اے آئی اور انتھروپک سے شدید مسابقت کا سامنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں