ہومUncategorizedپاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، امریکا ایران جنگ بندی بڑھانے پر...

پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، امریکا ایران جنگ بندی بڑھانے پر متفق

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) امریکا اور ایران نے پاکستان کی ثالثی سے جاری 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، تاہم جنگ بندی کی مدت کا تعین ابھی تک نہیں ہوا۔ پاکستانی حکومتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے ثالثوں کے ذریعے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔

پاکستانی حکومت کے ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں جانب سے ثالثوں کو اپنی رضامندی پہنچا دی گئی ہے۔

ثالثی کے عمل سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک موجودہ جنگ بندی کو آگے بڑھانے پر متفق ہیں، لیکن جنگ بندی کی مدت کا تعین ہونا باقی ہے۔ اس سلسلے میں امریکا اور ایران کے درمیان ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

اسلام آباد مفاہمت کے تحت امریکا اور ایران کے درمیان جاری 60 روزہ جنگ بندی کی مدت 17 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ اس پیش رفت سے جنگ بندی کے برقرار رہنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان موجودہ مفاہمتی عمل پاکستان کی ثالثی سے شروع ہوا تھا۔ دونوں ممالک نے اپریل میں پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

جنگ بندی کے بعد شروع ہونے والے مذاکراتی عمل میں متعدد معاملات پر اختلافات کی وجہ سے پیش رفت رک گئی تھی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کسی انتظام کے قریب ہیں اور آبنائے ہرمز اہم رکاوٹ ہے۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ امریکی پابندیوں اور مفاہمتی شرائط کی خلاف ورزی کے خاتمے کے بغیر براہ راست مذاکرات ممکن نہیں۔ تاہم ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

نئی پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی کے باعث سمندری تجارت اور توانائی کی عالمی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں