سنگاپور (لارڈ میڈیا): پاکستانی ایتھلیٹس نے گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ یہ مقابلے 24 سے 26 جولائی تک سنگاپور کے شہر ٹیمپینز میں منعقد ہوئے۔
تائیکوانڈو لیگ میں 13 سے زائد ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستانی کھلاڑی قدیر خان، وجاہت علی خان اور ارحم منّاف نے طلائی تمغے جیتے جبکہ ایان معراج اور سید احمد ایاز نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی نے نہ صرف عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کی تائیکوانڈو میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کو بھی اجاگر کیا ہے۔


