اسلام آباد (لارڈ میڈیا): تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا اور مشعال یوسف زئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ مشعال یوسف زئی نے سلمان اکرم پر ٹکٹ بیچنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سلمان اکرم نے کہا ہے کہ مشعال کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر سینیٹر بنایا گیا تھا اور ان کے پاس مشعال کو سینیٹ سے فارغ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
مشعال یوسف زئی نے مزید دعویٰ کیا کہ سلمان اکرم نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے معافی مانگی تھی اور اب دوبارہ بیان بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے سلمان اکرم کو چیلنج دیا کہ اگر وہ انہیں پارٹی سے نکال سکتے ہیں تو نکال کر دکھائیں۔
پارٹی کے ایک اور ورکر شاندانہ گلزار نے سلمان اکرم پر پیسوں کے حوالے سے غلط بیانی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ امریکا سے آنے والی رقم کا معاملہ واضح نہیں ہوا۔


