ہومUncategorizedڈاکٹر نگہت شاہ کی ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل تقرری

ڈاکٹر نگہت شاہ کی ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل تقرری

کراچی (لارڈ میڈیا): سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی ڈاکٹر نگہت شاہ کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل تین سال کے لیے پروفیسر مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ ہدایت صوبائی کابینہ کے فیصلے کے تحت دی گئی۔

سیکرٹری بورڈز و جامعات نے اس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا، تاہم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائرڈ فیکلٹی کی تقرری کا فیصلہ ادارے کے اختیار میں ہے۔

نوٹیفکیشن میں کابینہ کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ڈاکٹر نگہت شاہ کی تقرری عوامی مفاد میں کی جائے گی۔ وائس چانسلر کو ہدایت دی گئی کہ وہ ان کی تقرری کی فوری کارروائی کریں۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق سرکاری میڈیکل ادارے 65 سال تک ریٹائرڈ فیکلٹی کو کنٹریکٹ پر رکھ سکتے ہیں، مگر یہ لازمی نہیں ہے۔ کابینہ کی ہدایت کے برعکس، پی ایم اینڈ ڈی سی کا نوٹیفکیشن کسی مخصوص فرد کی تقرری کا حکم نہیں دیتا۔

نگہت شاہ کی تقرری سے دیگر فیکلٹی ممبران کی سنیارٹی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس میں ڈاکٹر شازیہ نصیب، ڈاکٹر نسرین فاطمہ، ڈاکٹر صبا خان، ڈاکٹر ارم ماجد اور ڈاکٹر میمونہ رحمان شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں