ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ علاقائی کشیدگی پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی اور اس مقصد کے لیے دوست ممالک کے ساتھ مشاورت کی جا رہی ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں آبنائے ہرمز اور باب المندب میں آبی گزرگاہوں کی سلامتی یقینی بنانے پر زور دیا گیا اور حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کی گئی۔
سعودی کابینہ نے سعودی عرب کی سلامتی اور وسائل کے دفاع کے حق کا اعادہ کیا اور یمن کی جائز حکومت کے لیے اقوام متحدہ کی زیر قیادت کوششوں کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔
اجلاس میں القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت کی تبدیلی کی کوششوں کو مسترد کیا گیا اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔
کابینہ نے مقدس مقامات کے تحفظ اور فلسطینی عوام کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔


