ہانگ کانگ (لارڈ میڈیا) پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔
فائنل میں عمیر نے پہلا گیم 4-11 سے گنوایا تاہم اگلے دو گیمز 11-6 اور 11-5 سے جیت کر برتری حاصل کی۔ انگلش کھلاڑی نے چوتھا گیم 11-9 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، لیکن فیصلہ کن گیم میں عمیر نے 11-4 سے کامیابی حاصل کی۔
عمیر عارف اس سے پہلے ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کے فیلو بھی ہیں۔


