لاہور (لارڈ میڈیا) مصری شاہ پولیس نے 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے قریبی رشتے دار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبد الستار بچی کو درسگاہ چھوڑنے کے بہانے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور گن پوائنٹ پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی سٹی کے مطابق رشتے دار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔


