ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کا شاندار آغاز،...

ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کا شاندار آغاز، جاپان کو 58-34 سے شکست

ہانگ کانگ (لارڈ میڈیا): ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے پلیٹ ڈویژن میں پاکستان نے شاندار آغاز کیا۔ پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کے خلاف پہلے گروپ میچ میں 34-58 سے کامیابی حاصل کی۔ گرین شرٹس نے بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فتح اپنے نام کی اور ٹورنامنٹ میں پہلے پوائنٹس حاصل کیے۔

پاکستان کا دوسرا گروپ میچ تھائی لینڈ کے خلاف پیر کو ہوگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان، صدر ملک امین خان اور سیکرٹری محمد ریاض نے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کو شاندار جیت پر مبارکباد دی اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں