مکہ (لارڈ میڈیا) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ ایک تاریخی پیشرفت ہے جو ہماری دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے معاہدے کو ممکن بنانے میں کردار ادا کرنے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی اور کہا کہ دفاعی معاہدہ خطے اور عالمی امن کے لیے تاریخی دستاویز ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بیان دیا کہ فیلڈ مارشل کی وجہ سے یہ مشترکہ وژن حقیقت کے روپ میں بدلا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ اجتماعی دفاعی صلاحیت پر مبنی یہ معاہدہ ہماری سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔


