ہومUncategorizedمحسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، 78 افراد کو سول ایوارڈز دینے...

محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، 78 افراد کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں 78 افراد کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہداء اور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے غازیوں کو سول اعزازات فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وطن عزیز شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کا احسان مند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں