ہومUncategorizedپی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملزمہ گرفتار، ہنی...

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملزمہ گرفتار، ہنی ٹریپ کا انکشاف

لاہور (لارڈ میڈیا): پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمہ کو سیالکوٹ سے گرفتار کر کے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے عبداللہ طاہر کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کیا تھا اور وہ شوٹر کی دوست ہے۔ ملزمہ نے اس سے قبل بھی متعدد افراد کو ہنی ٹریپ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے عبداللہ طاہر کے ڈرائیور سے رابطہ کیا اور واردات کے روز کلینک پہنچنے کے بعد ویڈیو کال کے ذریعے عبداللہ طاہر کی موجودگی کی تصدیق کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مقتول کی ریکی کے لیے ڈرون کیمرہ بھی استعمال کیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر کو قتل کیا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں