ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت وہ غلطی سے اسپتال میں ایک پنجابی فیملی کے پاس چلی گئی تھیں جبکہ اس فیملی کی بچی ان کی والدہ کو دے دی گئی تھی۔
ایک انٹرویو میں رانی نے بتایا کہ معمول کے چیک اپ کے دوران نرسوں نے بچوں کی شناخت کے لیے ٹیگز لگائے تھے، مگر وہ غلطی سے دوسرے کمرے میں پہنچ گئیں۔
رانی کی والدہ نے فوراً محسوس کیا کہ بچی کی آنکھوں کا رنگ مختلف ہے اور کہا کہ ‘یہ میری بچی نہیں، جاؤ اور میری بیٹی کو تلاش کرو۔’ بعد میں معلوم ہوا کہ پنجابی خاندان کے ہاں موجود بچی دراصل رانی مکھرجی تھیں۔ اس خاندان کے ہاں آٹھویں بیٹی پیدا ہوئی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ خاندان کے افراد مذاق میں کہتے تھے کہ وہ واقعی پنجابی ہیں اور غلطی سے مکھرجی خاندان میں پہنچ گئی ہیں۔ یاد رہے کہ رانی مکھرجی 21 مارچ 1978 کو رام اور کرشنا مکھرجی کے ہاں پیدا ہوئیں۔


