ہومUncategorizedکراچی میں پولیس مقابلے کے دوران شہری جاں بحق، 2 ڈاکو زخمی...

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران شہری جاں بحق، 2 ڈاکو زخمی گرفتار

کراچی (لارڈ میڈیا): شہر قائد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی کے علاقے ناصر جمپ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں سوزوکی ڈرائیور عبیداللہ جاں بحق ہوا، جبکہ پولیس نے دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

حالیہ واقعے کے بعد شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے۔ پولیس کی کارروائی کے دوران 17 سالہ رضوان اور 18 سالہ عبداللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

عبیداللہ کے بھائی نے جناح اسپتال میں بتایا کہ مقتول سوزوکی پک اپ چلاتا تھا اور فائرنگ کے دوران گولی کا نشانہ بن گیا۔ کورنگی پی این ٹی کالونی کا رہائشی تھا اور 4 بچوں کا باپ تھا۔

دریں اثنا، عزیز آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں 33 سالہ شعیب زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں