ہومUncategorizedمسلمان متحد ہوں تو ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں، عراقچی

مسلمان متحد ہوں تو ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں، عراقچی

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مسلمان اگر متحد ہو جائیں تو بیرونی عناصر کی جانب سے درپیش ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج نے دنیا کی مہنگی ترین فوج کے سامنے اپنی قوت کا مظاہرہ کیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے آپ پر بھروسہ کریں اور متحد ہوں۔

عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مسلم دنیا کے درمیان اتحاد، خود انحصاری اور باہمی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلمان متحد ہو کر کھڑے ہوتے ہیں تو وہ بیرونی عناصر کی جانب سے درپیش ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتے ہیں۔

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے بتایا کہ ایرانی فوج نے حالیہ برسوں میں اپنی دفاعی اور جنگی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگی تیاری صرف نئے ہتھیار فراہم کرنے کا نام نہیں بلکہ موجودہ دفاعی نظام کی بحالی، جدید خطوط پر اپ گریڈیشن، نئے آلات کی شمولیت اور مقامی صلاحیتوں کے فروغ پر مشتمل ہے۔

بریگیڈیئر جنرل اکرمینیا نے فضائی دفاع کو ملکی دفاعی حکمت عملی کی اہم ترین ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیچیدہ علاقائی صورتحال اور متنوع خطرات کے پیش نظر فضائی دفاع ملکی فضائی حدود اور اہم تنصیبات کے تحفظ میں فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں