واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدہ آج یا کل متوقع ہے۔ اس معاہدے کے تحت 30 سے 60 روز کی جنگ بندی ممکن ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کے مطابق مجوزہ معاہدے میں جنگ بندی کے ساتھ آبنائے ہرمز کو کھولنے کی شرط بھی شامل ہوگی، جو عالمی توانائی کی ترسیل کا اہم راستہ ہے۔
بیسنٹ نے امید ظاہر کی کہ معاہدے سے خطے کی کشیدگی کم ہوگی اور عالمی منڈیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان مزید بات چیت کا موقع ملے گا، جس سے توانائی کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے بتایا کہ امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں بھی عائد کی ہیں، جن میں کرپٹو ایکسچینج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


