ہومتازہ ترینلاہور میں کمرشل ڈرائیورز کا کریمینل ریکارڈ چیک کرنے کا فیصلہ

لاہور میں کمرشل ڈرائیورز کا کریمینل ریکارڈ چیک کرنے کا فیصلہ

لاہور (لارڈ میڈیا) : لاہور میں کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کا کریمینل ریکارڈ چیک کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی زیرصدارت حادثات کی روک تھام کے لئے اہم اجلاس ہوا جس میں تمام پبلک سروس اور کمرشل ڈرائیورز کا کریمینل ریکارڈ اور ڈرائیونگ ہسٹری چیک کروانے کا حکم دیا گیا۔

اجلاس میں ایس پی ہیڈکوارٹرز فخر بشیر راجہ کو حادثات کی وجوہات اور ان کی روک تھام کے ممکنہ اقدامات کا خصوصی ٹاسک دیا گیا۔ لاہور میں تقریباً پانچ فیصد کمرشل گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ 48 فیصد مہلک حادثات ان کی وجہ سے رونما ہوئے۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ اب کوئی بھی ٹرانسپورٹ یونین کریکٹر سرٹیفکٹ کے بغیر اور ریکارڈ یافتہ ڈرائیور کو گاڑی نہ دے۔ جرائم یا بار بار حادثات میں ملوث ڈرائیورز کو ڈرائیونگ سے دور رکھا جائے۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے واضح کیا کہ غیر ذمہ دار ڈرائیورز کو دوبارہ گاڑیاں دینے والے مالکان کارروائی کی زد میں آئیں گے۔ اب حادثات کے ذمہ دار ڈرائیورز اور سہولت کاروں دونوں کا احتساب ہوگا۔

اجلاس میں تمام کمرشل ڈرائیورز و پبلک سروس وہیکل ڈرائیورز کے لائسنس کی جانچ پڑتال کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ ویلڈ لائسنس رکھنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی او نے کہا کہ لاہور میں کمرشل گاڑیوں کے حادثات کم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی نافذ ہے۔ حادثات کی بڑی وجوہات ختم کرنے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ روڈ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں