ہومتازہ ترینبلاول بھٹو کا ایل اے 31 میں مشتاق شاہ کے قتل پر...

بلاول بھٹو کا ایل اے 31 میں مشتاق شاہ کے قتل پر احتجاج

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایل اے 31 میں پیپلز پارٹی کے کارکن مشتاق شاہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ چودھری لطیف اکبر پر حملے کے بعد مشتاق شاہ کی شہادت مسلم لیگ (ن) کی نیت ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈال رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مقتول مشتاق شاہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے انتہا پسند عناصر چودھری لطیف اکبر اور پارٹی کارکنان پر حملے کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہیں۔

صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر نے بھی الیکشن کمیشن کو خطوط ارسال کرتے ہوئے فائرنگ اور پولنگ میں مبینہ مداخلت پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو قبل از وقت سیکیورٹی انتظامات کی ضرورت سے آگاہ کیا گیا تھا، لیکن موثر انتظام نہیں کیا گیا۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ پولنگ کے دوران پیش آنے والے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور متاثرہ علاقوں میں محفوظ انتخابی عمل کو یقینی بنایا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں