ہومتازہ ترینپی ٹی آئی نے آزادکشمیر میں پی پی پی کی حمایت کر...

پی ٹی آئی نے آزادکشمیر میں پی پی پی کی حمایت کر دی، خواجہ آصف کا دعویٰ

سیالکوٹ (لارڈ میڈیا) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض مقامات پر دونوں پارٹیوں کی مشترکہ کاوش نظر آئی۔ سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے 55 سال سے کشمیر کے انتخابات دیکھ رہے ہیں، اس بار شہر کے اندر ٹرن آؤٹ زیادہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں 45 فیصد سے زیادہ ٹرن آؤٹ رہا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے آخری انتخاب اس شہر سے 1970 میں جیتا تھا اور پیپلز پارٹی کی پذیرائی ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں