ہومتازہ ترینپاکستان کے دو مزید کرکٹرز کا سری لنکا پریمیئر لیگ سے معاہدہ،...

پاکستان کے دو مزید کرکٹرز کا سری لنکا پریمیئر لیگ سے معاہدہ، شاہین آفریدی دستبردار

کولمبو (لارڈ میڈیا): پاکستان کے دو مزید کرکٹرز نے سری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں معاہدے کر لیے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

نوجوان بلے باز خواجہ نافع جافنا کنگز میں افغانستان کے ابراہیم زدران کے متبادل کے طور پر شامل ہو گئے ہیں۔ آل راؤنڈر افتخار احمد دمبولا سکسرز کی نمائندگی کریں گے، جہاں انہیں افغان فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

کینڈی رائلز نے تصدیق کی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی سری لنکا پریمیئر لیگ سے الگ ہو گئے ہیں۔ ایل پی ایل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ شاہین آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں