ہومتازہ ترینکامن ویلتھ گیمز جیولن تھرو: ارشد ندیم میڈل سے محروم

کامن ویلتھ گیمز جیولن تھرو: ارشد ندیم میڈل سے محروم

گلاسگو (لارڈ میڈیا): کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو مقابلے کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے جبکہ سونے کا تمغہ سری لنکا کے رومیش تھارانگا کے نام رہا۔

ارشد ندیم کی پہلی تھرو ضائع ہوئی، دوسری تھرو 77.41 میٹر اور تیسری تھرو 75.39 میٹر رہی، جس کے باعث وہ 12 ایتھلیٹس میں 9ویں نمبر پر آئے۔

سری لنکا کے رومیش تھارانگا نے 89.75 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے 85.83 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسری اور یش ویر سنگھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں