بیجنگ (شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے ہفتے کے روز ہوانگ یان ڈاؤ اور اس سے ملحقہ چینی علاقائی سمندری اور فضائی حدود میں مشترکہ بحری اور فضائی فوجی مشقیں کیں۔
سدرن تھیٹر کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ مشق جنوبی بحیرہ چین کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور خطے کے بعض ممالک کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے جواب میں ایک ضروری اقدام ہے۔
بیان کے مطابق ان مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد افواج کی حقیقی جنگی صلاحیتوں کا جائزہ لینا اور انہیں مزید بہتر بنانا ہے تاکہ چین کی علاقائی خودمختاری، سمندری حقوق اور مفادات کا موثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔


