ہوماہم ترینپاکستان ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے متحرک،...

پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے متحرک، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ترجمان دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس حوالے سے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال غیر یقینی ہے۔

دفتر خارجہ نے بھارت کی خطے اور عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کی پالیسیوں پر تنقید کی اور کہا کہ کشمیر تنازع پر بیان حقائق کے منافی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان مکالمے کے فروغ کے لیے کردار جاری رکھے گا اور فریقین سے رابطے میں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد نے علاقائی امن کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور بحیرہ احمر اور آبنائے ہرمز میں قانونی تجارت پر زور دیا۔

ترجمان نے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا۔

اندرابی نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتکاری جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

کویتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دو طرفہ اور علاقائی سطح پر اہم پیش رفت ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دفتر خارجہ نے بھارت کی پیلٹ گنز کے استعمال کی مذمت کی اور معاملہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر میں ریکارڈ ہے۔

افغان طالبان کی عملی اقدامات کی عدم موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گرد گروہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں