تہران (لارڈ میڈیا) : ایران کے سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔ ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے قشم واقعے پر امریکا کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ قشم حملہ میناب اور لامرد واقعات کا تسلسل ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں میاں بیوی اور ان کا 2 سالہ بچہ شہید ہوا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہر دھماکے، ہر جرم، ہر پابندی اور ہر بچے کے قتل کے ساتھ ایرانی عوام کو اپنے وطن کے دفاع کیلئے مزید پرعزم اور متحد بنا دیا جاتا ہے۔


