ہومپاکستانوزیراعظم کی اسمارٹ میٹرز کی تنصیب تیز کرنے کی ہدایت جاری

وزیراعظم کی اسمارٹ میٹرز کی تنصیب تیز کرنے کی ہدایت جاری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور بجلی چوری کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کے پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور اس کے لیے مزید محنت اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نظام میں شفافیت اور کارکردگی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بلنگ سسٹم کا ٹیکنیکل آڈٹ کرانے کی ہدایت کی اور کمپنیوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے پرفارمنس انڈیکیٹرز مقرر کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے بہترین کارکردگی والی کمپنیوں کو اعزاز دینے کا بھی اعلان کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی اور کمرشل نقصانات میں کمی آ رہی ہے جبکہ مالی سال 2025-2026 میں کئی کمپنیوں نے 100 فیصد ریکوری حاصل کی۔ اجلاس میں شمسی توانائی کے منصوبے تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں