میرپور (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق میرپور ڈویژن کے 13 میں سے 8 حلقوں کے نتائج موصول ہو گئے ہیں۔ ان نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے 8 جبکہ پیپلزپارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار اظہر صادق حلقہ ایل اے ون، چوہدری رخسار ایل اے فور، چوہدری طارق فاروق ایل اے سیون، وقار احمد نور ایل اے پانچ برنالہ اور عمیر نعیم ایل اے نائن سے کامیاب قرار پائے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے قاسم مجید نے حلقہ ایل اے ٹو، یاسر سلطان نے ایل اے تھری اور چوہدری یاسین نے ایل اے ٹین کوٹلی سے کامیابی حاصل کی۔ حلقہ ایل اے ٹین کوٹلی میں ن لیگ نے انتخابات سے قبل دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ نے حلقہ ایل اے 1 میرپور 1، ایل اے 4 میرپور 4، ایل اے 7 بھمبر 3، ایل اے 9 کوٹلی 2، ایل اے 11 کوٹلی 4، ایل اے 12 کوٹلی 5، اور ایل اے 13 کوٹلی 6 پر جیت حاصل کی۔
پیپلزپارٹی نے حلقہ ایل اے 2 میرپور 2، ایل اے 3 میرپور 3، اور حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 پر کامیابی حاصل کی۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے بتایا ہے کہ انتخابات کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفاف طریقے سے مکمل ہوا، تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا اور پولنگ پرامن ماحول میں منعقد ہوئی۔


